پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے میاں اسلم اقبال کا نام واپس لینے پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے میاں اسلم اقبال کا نام واپس لینے پر مریم اورنگزیب ...
پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے میاں اسلم اقبال کا نام واپس لینے پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے اپنا امیدوار تبدیل کر کے پہلا یو ٹرن لے لیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صوبے کی ترقی کے لئے روڈ میپ کا اعلان کل کریں گی، وہ صوبہ بھر کی خواتین کے لئے بھرپور اقدامات کا اعلان کریں گی۔اللہ تعالی نے ایک بار پھر وزارت عظمیٰ اور وزارت اعلیٰ کا منصب مسلم لیگ ن کو دیا ہے۔