نجی مصروفیات کی بنا پر ایک سال سے شوبز سے دور تھی،کرینہ

نجی مصروفیات کی بنا پر ایک سال سے شوبز سے دور تھی،کرینہ

لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی اور سٹیج کی معروف پرفارمر کرینہ نے کہا ہے کہ میں اپنی نجی مصروفیات کی بنا پر ایک سال سے شوبز سے دور تھی میری غیر حاضری کے دوران دشمنوں اور حاسدوں نے میرے خلاف پراپیگنڈے کئے جس کی مجھے ذرّہ برابر پرواہ نہیں ہے میں تو اتنا کہتی ہوں کہ پراپیگنڈہ کرنے والے عقل کے اندھے ہیں انہیں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘ میں سفارش سے نہیں اپنی کارکردگی کی وجہ سے مقبول ہوں۔ان دنوں مقامی تھیٹر میں پرفارم کررہی ہوں میری پرفارمنس کو بے حد سراہا جا رہا ہے ۔کرینہ نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کچھ لوگ ہر وقت کیوں میرے خلاف پراپیگنڈے میں ہی مصروف رہتے ہیں حالانکہ انہیں کبھی بھی کامیابی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ پراپیگنڈا کرنیوالے عقل کے اندھے ہیں انکو میرے خلاف پراپیگنڈا کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دینی چاہئے۔

مزید : کلچر