بریڈ پٹ اوپرا ونفرے کے ساتھ مل کر نئی فلم بنائیں گے

بریڈ پٹ اوپرا ونفرے کے ساتھ مل کر نئی فلم بنائیں گے

لاس اینجلس (آئی این پی)ہالی وڈ کی مشہور میزبان اوپرا ونفرے اور ڈیشنگ ہیرو بریڈ پٹ بنانے جارہے ہیں ایک ساتھ نئی فلم ، پچھلے برس آئی اس فلم نے کیا کھڑکی توڑ بزنس ، سمیٹے دامن میں کئی ایوارڈز، اس شاندار فلم کے پروڈیوسر تھے ہالی وڈ کے زبردست ایکٹر بریڈ پٹ جبکہ ساتھ ہی اس فلم میں نمایاں کردار میں بھی آئے۔جبھی 12 ایئرز آ سلیو کی کامیابی کے بعد اب بریڈ پٹ بنانے جارہے ہیں ایک اور فلم ، جس کی پروڈکشن میں ان کے ساتھ ہونگی مشہور میزبان اوپرا ونفرے، فلم کی کہانی، امریکی سیاہ فام رہنما مارٹن لوتھر کنگ کی ہوگی۔

اب عظیم رہنما کا کردار کون ادا کرے گا۔ فی الحال تو اس کا فیصلہ نہیں ہوا

مزید : کلچر