یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایوسی ایشن کی اصغر ندیم سید پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت

یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایوسی ایشن کی اصغر ندیم سید پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت

لاہور(فلم رپورٹر) یونائیٹڈ پروڈیوسرز ایوسی ایشن نے معروف ڈرامہ نویس اصغر ندیم سید پرقاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، یو پی اے کے سینئر وائس چئیرمین یاسین ملک نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ اصغرندیم سید پر قاتلانہ حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔ حکو مت ملزمان کوگرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے۔ انہوں نے کہا کہ اصغر ندیم سید کا شمار ملک کے ان چند رائٹرز میں ہوتا ہے جن کے کریڈٹ پر فنون لطیفہ کی خدمت کرنا ہے۔

مزید : کلچر