”نصف صدی کا قصّہ“ عظمیٰ گیلانی اور روحی بانو کے حوالے سے پروگرام

”نصف صدی کا قصّہ“ عظمیٰ گیلانی اور روحی بانو کے حوالے سے پروگرام

لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی لاہور مرکز کے براہ راست پیش کئے جانے والے ”نصف صدی کا قصّہ “ میں ٹی وی کی لیونگ لیجنڈز روحی بانو اور عظمیٰ گیلانی کے حوالے سے کل پروگرام پیش کیا جائے گا۔پروگرام کے دوران اورنگ زیب لغاری،نثار قادری،وسیم عباس،عذرا آفتاب اور حمیرا چوہدری روحی بانو اور عظمیٰ گیلانی کی فنّی زندگی کے بارے میں اظہار خیال کریں گے،”نصف صدی کا قصّہ“کے پروڈیوسرز کاشف رانا اور فرحان مشتاق ہیں۔یہ پروگرام ناظرین میں بے حد مقبول ہے جس کا تمام کریڈٹ پروڈیوسرز کو جاتا ہے۔رانا کاشف اور فرحان مشتاق کا شمار پی ٹی وی لاہور مرکز کے چند انتہائی با صلاحیت پروڈیوسرز میں ہوتا ہے۔ اس کے میزبان عمار مسعود، کو آرڈینیٹر سلیم نور اور میڈیا کو آرڈینیٹر پی ٹی وی لاہور مرکز کے افسر تعلقات عامہ محمد حیات سیف ہیں۔

مزید : کلچر