مجھے صوفیانہ کلام اور بزرگوں کے طفیل شہرت ملی‘گلوکارہ صنم ماروی

مجھے صوفیانہ کلام اور بزرگوں کے طفیل شہرت ملی‘گلوکارہ صنم ماروی

کراچی(این این آئی) گلوکارہ صنم ماروی نے کہا مجھے صوفیانہ کلام اور بزرگوں کے طفیل شہرت ملی اور میں جب بھی صوفیانہ کلام پیش کرتی ہوں تو اس میں ڈوب جاتی ہوں۔ کسی بھی فنکار کو عزت اور شہرت اسی وقت ملتی ہے جب وہ اپنے کام سے سنجیدہ ہو اور محنت اور لگن کے جذبہ سے کام کرتا ہے-اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلوکاری میں جنون کی حد تک میرا شوق ہے جس نے مجھے اس مقام تک پہنچایا ،دنیا میں میرے انداز کو پسند کیا گیا سراہا گیا اور یہی میری شناخت بنی۔پاکستان کی موسیقی اور اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ گلوکاروں نے موسیقی کو عزت اور وقار دیا، بھارت میں بھی ہماری موسیقی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،آج موسیقی کی ترویج اور ترقی کے لیے وہ کام نہیں ہوریا جس کی ضرورت ہے،اساتذہ نے نئے آنے والوں کے لیے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو ان کی تربیت میں اہم کردار ادا کرسکے۔ انھوں نے کہا ماضی کی طرح موسیقی میں پاکستان کا مستقبل بھی روشن ہے ضرورت اس بات کی ہے باصلاحیت فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے اور انھیں آنے کا موقع دیا جائے۔

مزید : کلچر