تھری ڈی فلم 300 رائز آف ایمپائر کا ٹریلر جاری

تھری ڈی فلم 300 رائز آف ایمپائر کا ٹریلر جاری

 

لاس اینجلس (آئی این پی(ایکشن سے بھرپور فلم 300 کا سیکوئل 300 رائز آف این ایمپائر کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔زیک سنائٹڈر کی ہدایت کاری میں 2007 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم 300 کو مداحوں نے بے انتہا پسند کیا تھا جس کے بعد اب اس کا دوسرا حصہ بھی پیش کیا جا رہا ہے 300 رائز آف این ایمپائر نامی اس تھری فلم کے ٹریلر میں پہلے آنیوالی فلم سے زیادہ ایکشن مار دھاڑ اور سسپنس سے بھرپور مناظر ہیں رائز آف این ایمپائر میں اداکار سولیون اسٹیلپن یونانی جنرل تھمیسٹوکلز کے روپ میں جلوہ گر ہونگے۔

 جبکہ اداکارہ ایوا گرین بھی نمایاں کردار میں اداکاری کے جوہر دکھائی دیں گی۔ایکشن، ایڈونچر اور میدان جنگ کی خونریزی کے دل دہلا دینے والے واقعات کی منظر کشی کرتی تھری ڈی فلم پانچ مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

مزید : کلچر