وارون دھون اور شردھا کپور ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

وارون دھون اور شردھا کپور ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار

ممبئی (آئی این پی)وارون دھون اور شردھا کپور ایک ساتھ تھری ڈی ڈانس فلم اے بی سی ڈی کے سیکوئل میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔پچھلے برس سینما گھروں کی زینت بنی یہ فلم ، جس کا بجٹ تو تھا صرف ستائس کروڑ روپے، لیکن پربھو دیوا کی شاندار پرفارمنس نے فلم میکرز کے خزانے بھر دئیے۔اے بی سی ڈی ہٹ ہوئی اور کیا اس نے باکس آفس پر لگ بھگ پچاس کروڑ روپے کا بزنس، جبھی اس کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب ہدایتکار اور کوریو گرافر ریمو ڈیسوزا بنارہے ہیں اینی باڈی کین ڈانس کا دوسرا پارٹ ، جس میں اس بار ہیرو کے روپ میں جلوہ گر ہوں گے وارون دھون، جبکہ تھرکنے ناچنے اور گانے میں عاشقی ہیروئن شردھا کپور ان کا بھرپور ساتھ دیں گی۔

مزید : کلچر