اداکارہ سمیرا ریڈی رشتہ ازدواج میں منسلک

اداکارہ سمیرا ریڈی رشتہ ازدواج میں منسلک

ممبئی (آئی این پی)اداکارہ سمیرا ریڈی بھارتی بزنس مین اکشائی وردے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ ان دونوں کی منگنی گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی۔گزشتہ رات ان کی شادی کی تقریب روایتی رسم ورواج کے ساتھ ہوئی۔ دولہا نے پہنا تھا روایتی مراٹھی جوڑا ساتھ ہی مراٹھی ٹوپی بھی پہن رکھی تھی ،جبکہ دلہن یعنی سمیرا نے پہنا تھا ڈیزائنر نیتا لولا کا ڈیزائن کی ہوئی ساڑھی جس میں سمیرا نہایت پرکشش لگ رہیں تھیں۔

مزید : کلچر