حماس نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا صدارتی فیصلہ مسترد کر دیا

حماس نے سیکرٹری الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا صدارتی فیصلہ مسترد کر دیا

غزہ (اے این این) اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے صدر محمود عباس کی جانب سے ڈاکٹرسمیح شبیب کی بطور سیکرٹری الیکشن کمیشن تعیناتی کا فیصلہ مسترد کردیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمود عباس کی جانب سے یک طرفہ طورپر الیکشن کمیشن کا سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔حماس صدر کے اس فیصلے کو نہیں مانتی کیونکہ مصرمیں طے پائے اس معاہدے کی صریحا خلاف ورزی ہے جس میں فریقین نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے کے لیے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا تھا۔ترجمان نے صدر محمود عباس پر زور دیا کہ وہ یک طرفہ طورپرسیکرٹری الیکشن کمیشن کی تعیناتی کا فیصلہ واپس لیں۔

 اور مفاہمتی معاہدوں کے مطابق اقدامات کریں۔

مزید : عالمی منظر