انٹرنیٹ پر یاہو استعمال کرنے والوں کی اکثریت موبائل فون پر منتقل ہورہی ہے‘رپورٹ

انٹرنیٹ پر یاہو استعمال کرنے والوں کی اکثریت موبائل فون پر منتقل ہورہی ...

ڈیووس(اے پی پی) انٹرنیٹ پر یاہو استعمال کرنے والوں کی اکثریت کمپیوٹر کے بجائے موبائل فون پر منتقل ہورہی ہے ۔2014ءکے دوران 60 فیصد سے زائد یاہو صارفین اپنے موبائل فون پر ہی انٹرنیٹ استعمال کرینگے۔ یہ بات ڈیووس میں ہونے والی عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے دوران یاہو ڈاٹ کام کی چیف ایگزیکٹو ماریسہ میئر نے ڈائیلاگ میں حصہ لیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ماہ دسمبر کے دوران یاہو مقبول ترین انٹرنیٹ سروس رہی ‘ نیٹ صارفین کمپیوٹر کا استعمال کم اور اپنے موبائل فون پرنیٹ استعمال کرنے کو زیادہ ترجیح دینے لگے ہیں۔ رواں سال کے آخر تک یاہو کو دنیا کی سب سے مقبول ترین انٹرنیٹ سروس بنایاجائے گا ۔

مزید : عالمی منظر