26جنوری کو مکمل ہڑتال کی جائے ‘مسلم لیگ مقبوضہ کشمےر
سری نگر (کے پی آئی)مسلم لیگ نے 26جنوری کو یوم سیاہ منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کو کشمیر میں منانے کا کوئی جواز نہیں ہی۔لیگ کے ترجمان اعلیٰ محمد رفیق گنائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت ہی کے اولین وزیر اعظم نے عالمی برادری کو گواہ بنا کر جموں کشمیر کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں استصواب رائے عامہ کے ذریعہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقعہ فراہم کیا جائے گا لیکن تب سے اب تک اس حق کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں لاکھوں زندگیوں کے چراغ گل ،کھربوں کی جائیداد تباہ ہزاروں کو زینت زندان بنایا گیا۔ ان حالات میں بھارت کا جمہوریت،عوامی ظہاررائے کا احترام اور انسانی حقوق کی بات کرنا زیب نہیں دیتا۔انہوں نی6جنوری کو مکمل ہڑتال اور یوم سیاہ منانے کی اپیل کی۔