افریقی سربراہی کانفرنس، عدم دعوت پر مصر کا اظہار حیرت
قاہرہ(آن لائن)مصر نے اس امر پر حیرانی کا اظہار کیا ہے کہ اس کے دیرینہ اتحادی امریکا نے افریقی ممالک کی سربراہی کانفرنس کے لئے اسے دعوت نہیں دی ہے۔ اس افریقی سربراہی کانفرنس کا انعقاد امریکی صدر براک اوباما کی طرف سے جا رہا کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق اس امریکی فیصلے سے سوڈان اور زمبابوے کے بعد مصر بھی بین الاقوامی سطح پر اچھوت بنا دیے گئے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ اس لیے مصر کو بھی اس عظیم الشان سربراہی کانفرنس میں شریک نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مصر کو اس اہم افریقی کانفرنس سے الگ رکھنے کی وجہ امریکی حکام کے مطابق یہ ہے کہ افریقی یونین نے مصری تاریخ کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کی جولائی 2013 میں فوج کے ہاتھوں برطرفی کے بعد مصر کی رکنیت معطل کر رکھی ہے۔
لہذا مصر اس اہم کانفرنس میں شرکت کا حق نہیں رکھتا ہے۔مصری وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی فیصلے کو ایک غلطی اور دانشمندی سے ہٹا ہوا قرار دیا ہے۔ترجمان نے اس پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کہا '' یہ ایسی عوامی رائے کا اظہار نہیں ہے جو جمہوریت کا احاطہ کرتی ہو۔