روس، سوچی اولمپکس پر حملے کے شبہ میں مبینہ دہشتگرد ہلاک،مشتبہ خود کش خاتون بمبار کا خاکہ جاری
ماسکو(آئی اےن پی) روس میں سیکورٹی فورسز نے کار روائی کرتے ہوئے سوچی اولمپکس پر حملے کے شبہ میں مبینہ دہشتگرد کو ہلاک کر دیاجبکہ سوچی اولمپکس انتظامیہ نے مشتبہ خود کش خاتون بمبار کا خاکہ جاری کر دیا۔غےر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق داغستان کے علاقے بےب ےارٹ میں آپریشن کرتے ہوئے روس کی پولیس نے شدت پسند گروہ کے سربراہ ایلڈر میگاٹوو کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایلڈر میگاٹوو مبینہ طور پر سوچی گیمز کو نشانہ بنا سکتا تھا۔ سوچی اولمپکس سے قبل سیکورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے روسی سیکورٹی فورسز کے مختلف علاقوں میں سرچ ا?پریشن شروع جاری ہیں۔
اس سے قبل امریکی صدر اوباما نے روسی صدر پوٹن کو فون کر کے اولمپکس گیمز کے دوران سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سوچی میں ہونیوالے اسپورٹس ایونٹ پر چھائے دہشت گردی کے سائے اس وقت خوفناک بنے جب اولمپکس انتظامیہ نے مشتبہ خود کش خاتون بمبار کا خاکہ جاری کیا۔ خوف و ہراس کے مارے عوام کے لیے خاکوں کو دیکھنا اور پھر رضا کارانہ طور پر جگہ جگہ آویزاں کرنا بڑا مشن بن گیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ کھیلوں کے اس میلے کو محفوظ ترین دیکھنا چاہتے ہیں۔