یو اے ای میں سری لنکا کے مجرم شہری کو سزائے موت دیدی گئی

یو اے ای میں سری لنکا کے مجرم شہری کو سزائے موت دیدی گئی

شارجہ (اے پی پی) متحدہ عرب امارات میں مقامی شہری کے قتل کے الزام میں گرفتار سری لنکا کے مجرم شہری کو سزائے موت دیدی گئی۔ متحدہ عرب امارات کے اخبار کی رپورٹ کے مطابق مجرم نے 8 سال قبل رقم کے تنازعہ پر متحدہ عرب امارات کے ایک شہری کو گاڑی کے نیچے جان بوجھ کر کچل دیا تھا۔ امارات کی ایک عدالت نے مجرم کو سزائے موت کا حکم دیدیاتھا جس پر گزشتہ روز عملدرآمد کیا گیا اور مجرم کو فائرنگ سکوارڈ کے ذریعے سزائے موت دیدی گئی۔

حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سزائے موت پانے والے ملزم کا نام رواندا کرشنا پیلائے معلوم ہوا ہے۔

مزید : عالمی منظر