پاکستان زرعی شعبہ کی ترقی سے غذائی تحفظ کو یقینی بنا سکتا ہے :کینیڈین ہائی کمشنر

پاکستان زرعی شعبہ کی ترقی سے غذائی تحفظ کو یقینی بنا سکتا ہے :کینیڈین ہائی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان میں کینےڈا کے ہائی کمشنر گریگ گیوکس نے کہا ہے کہ پاکستانی زرعی شعبہ کی ترقی سے نہ صرف غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے بلکہ روزگار کے مواقع بڑھنے کے ساتھ ساتھ غذائی اجناس کی برآمدات میں بھی تیزی آئے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان ایگریکلچرل کولیشن (پی اے سی) کے پانچواں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں تاجروں اور زرعی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پی اے سی کا قیام گزشتہ سال عمل میں لایا گیا تھا جس کا مقصد ملک میں زرعی شعبہ کی استعداد کار بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معاشی ترقی خطے کی خوشحالی اور استحکام کے لئے ضروری ہے۔گریگ گیوکس نے کہا کہ پاکستان خطے میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزےدکہا کہ پاکستان کے زرعی شعبہ کی ترقی سے پورا خطہ مستفید ہو سکتا ہے۔ کینیڈا زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری کے لئے پاکستان سے بھرپور تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان ایگریکلچر کونسل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کونسل تمام شراکت داروں سے اس معاملے میںتعاون کو فروغ دے رہی ہے۔

اس موقع پر پی اے سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) عارف ندیم نے پاکستانی زرعی شعبہ کی ویلیو ایڈیشن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پیداوار بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور کاشتکاروں کی سہولیات کے لئے سرمایہ کاری کو بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی رہنمائی اور معلومات کے لئے حصول کے لئے پی اے سی مراکز قائم کرنا چاہتی ہے۔ اجلاس کے شرکاءنے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور زرعی شعبہ کو وسعت دینے کے لئے مختلف امور کا جائزہ لیا۔

مزید :

کامرس -