حکومت اقتصادی مسائل پر قابو پا لے گی: وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر

حکومت اقتصادی مسائل پر قابو پا لے گی: وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی مسائل پر قابو پا لے گی، یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا حکومت کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ جمعرات کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مختصر مدتی طلب کو پوراکرنے کے لئے بھارت سے بجلی خریدی جائے گی

مزید : کامرس