اواہگہ بارڈر کے راستے 24 گھنٹے تجارتی سہولتوں کی فراہمی خوش آئندہے: پاپام

اواہگہ بارڈر کے راستے 24 گھنٹے تجارتی سہولتوں کی فراہمی خوش آئندہے: پاپام

سلام آباد (اے پی اے )پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اسیسریز مینو فیکچررز (پاپام) نے پاک بھارت باہمی تجارت کے فروغ کے لئے واہگہ بارڈر کے راستے چوبیس گھنٹے تجارتی سہولتوں کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔ پاپام کے چیئرمین عثمان ملک نے یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ واہگہ اٹاری کے راستے دو طرفہ تجارت کی چوبیس گھنٹے کی سہولت سے پاکستان آٹو انڈسٹری کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاپام مینو فیکچرنگ بیس تجارت کی خواہاں ہے تاکہ پاکستانی مارکیٹ میں بھارتی تیار مصنوعات کا قبضہ نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے صنعتی مشینری کی درآمد کی بھی اجازت ہونی چاہئے عثمان ملک نے کہا کہ مقامی صنعتی اداروں کا تحفظ انتہائی ضروری ہے۔ دوطرفہ تجارت میں بھارت سے درآمدات کی اجازت دینے سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس سے مقامی صنعتیں متاثر نہیں ہوں گی۔

مزید : کامرس