ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں کمی کارجحان

ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں کمی کارجحان

ہانگ کانگ(اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں جمعرات کے روز حصص کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکی بازار حصص میں ملا جلا رجحان اور جنوری کے دوران چین میں پیداواری سرگرمیوں میں کمی کی رپورٹ ہے۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کا آغاز 0.50 فیصد اضافے کے ساتھ ہوا جس کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں کمی تھی۔ ملک کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 79.67 پوائنٹس بڑھ کر 15900.63 جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.03 فیصد(0.37 پوائنٹس)کم ہوکر 1299.26 کی سطح پر پہنچ گیا۔

ہانگ کانگ مارکیٹ میں حصص کی قیمتیں مجموعی طور پر گزشتہ روز کی سطح پر قائم رہیں۔ ملک کا اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس 0.24 پوائنٹس کم ہوکر 2308.01 کی سطح پر آگیاجبکہ چائنہ سٹاک مارکیٹ میں حصص کی قیمتیں ابتدائی تجارتی سرگرمیوں کے دوران 0.18 فیصد کم ہو گئیں۔ ملک کا اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس3.69 پوائنٹس گر کر 2048.06 کی سطح پر پہنچ گیا۔جنوبی کوریا کی سٹاک مارکیٹ بھی مجموعی طور پر 0.49 فیصد کمی کا شکار رہی جس کی وجہ 2013ءکی آخری سہ ماہی میں کمزور اقتصادی ترقی کی رپورٹ ہے۔

مزید : کامرس