ڈاو¿لینس نے جدیدترین خوبیوں والا ڈیجیٹل مائیکروویواوون متعارف کروا دیا
لاہور(پ ر) جدت سے بھرپور مصنوعات سامنے لانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے، گھریلو مصنوعات کے لحاظ سے پاکستان کی نمبر ایک برانڈڈاو¿لینس نے اپنا ڈیجیٹل مائیکروویواوون ماڈل DW-391G متعارف کروا دیا ہے۔اس دیدہ زیب مائیکروویواوون میں جدید ترین خصوصیات موجود ہیں۔ DW-391G میں کھانا بنانے کی ایسی ترکیبیں شامل کی گئی ہیں جن کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے اب پاکستانی گھرانے مشہورومعروف شیف محبوب کی تیار کی ہوئی روایتی پاکستانی کھانوں سے لے کر مزے دار بین الاقوامی کھانوں کی ترکیبوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔اس حوالے سے ڈاو¿لینس کے جنرل منیجر مارکیٹنگ حسن جمیل نے کہا، ”گھریلو مصنوعات کے لحاظ سے پاکستان کی اہم ترین برانڈ ہونے کی حیثیت سے ہمارا مقصد اپنی مصنوعات کو مزید بہتر کرنا اورمارکیٹ میں جدت سے بھرپور مصنوعات لانا ہے۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہم نے اپنی مائیکروویواوون کی فیملی میں DW-391G کا اضافہ کیا ہے۔ یہ جدید مائیکروویواوون ہر گھر کے خوابوں کی تکمیل ہے کیوں کہ اب خاندان کے افراد نہایت کم وقت میں باسہولت طریقے سے اپنے پسندیدہ کھانے بنا کر اور انھیںمختلف طرح سے گرل کرکے ان سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔“حال ہی میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق پاکستان میں بکنے والے مائیکروویواوونز میں ہر دس میں سے سات ڈاو¿لینس مائیکروویو اوونز ہیں۔ گھریلو مصنوعات کی کمپنی کے طور پر شناخت کیا جانے والا ڈاو¿لینس اب اعتماد اور بھروسے کی پہچان بن گیا ہے۔
ڈاو¿لینس مارکیٹ میں صارفین کی ضرورتوں کے عین مطابق جدت سے بھرپور معیاری مصنوعات متعارف کروا نے کے لیے کوشاں ہے۔