ایکواڈور کی قومی ایئر لائن کا فنڈز کی عدم ادائیگی پر وینزویلا کیلئے فضائی سروس معطل کرنے کا اعلان

ایکواڈور کی قومی ایئر لائن کا فنڈز کی عدم ادائیگی پر وینزویلا کیلئے فضائی ...

کیوٹو(اے پی پی) ایکواڈور کی قومی ایئر لائن ”ٹام“ نے فنڈز کی عدم ادائیگی پر وینزویلا کیلئے اپنی فضائی سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وینزویلا کے مرکزی بینک نے اس کے فنڈز ابھی تک اسے منتقل نہیں کئے جس کے باعث عارضی تعطل کے بجائے مکمل طور پر سروس بندی کا فیصلہ کیا ہے، اب ہماری کوئی پرواز کراکس کا سفر نہیں کرے گی تاہم مسافر اپنی ٹکٹوں کے پیسے واپس لے سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ”ٹام ایئر“ خطے کی اہم ایئر لائن ہے جس کے پاس چار ایمبرائر، دس ایئر بس اور تین اے ٹی آر طیارے ہیں۔

اس نے 2013 ءمیں نیویارک کےلئے اپنی سروس کا اجراءکیا اور بگوٹا، بیونس آئرس، کالی، کراکس، ہوانا، لیما، پانامہ سٹی اور ساﺅ پالو کے مسافروں کی اہم ایئر لائن بن گئی۔

مزید : کامرس