معیاری گندم کی پیداوار حا صل کر نے کےلئے ماہرین کی سفارشات پر عمل کرنے کی ہدایت

معیاری گندم کی پیداوار حا صل کر نے کےلئے ماہرین کی سفارشات پر عمل کرنے کی ...

لاہور(اے پی پی) محکمہ زراعت نے بہتر ،معیاری اور بیماری سے پاک گندم کی پیداوار حا صل کر نے کےلئے ماہرین کی سفارشات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ماہرین کے مطابق گندم کے کاشت کار بہتر ،معیاری اور بیماری سے پاک پیداوار حا صل کر نے کےلئے زہریلی ادویات کے استعمال کے ساتھ ساتھ کپا س، مکئی، کماداوردھان کے بعدکاشتہ گندم کودوسراپانی گوبھ کے وقت یعنی بوائی کے 80تا90دن بعداورتیسراپانی دانابننے کی ابتدائی حالت یعنی بوائی کے 125تا130دن بعدلگائیں۔ جبکہ پچھیتی کاشتہ گندم کو دوسراپانی بوائی کے 70تا80دن بعد اورتیسراپانی بوائی کے 110تا115دن بعدلگائیں۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان بتایاکہ کاشتکارآبپاشی کے سلسلہ میں زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کر کے بہترین فصل حاصل کر سکتے ہیں ۔

مزید : کامرس