ٹماٹر کی اچھی پیداوارکیلئے بیماریوںاورکیڑوںکا بروقت تدارک نہایت ضروری ہے: ماہرین
سرگودھا(اے پی پی) زرعی ماہرین نے ٹماٹر کی فصل کی مناسب دیکھ بھال کی اوراسے نقصان رساں کیڑوں اوربیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔ماہرین نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹماٹرکی فصل پر اگاﺅ سے لے کر پھل کے پکنے تک مختلف نقصان رساں کیڑے اوربیماریاں حملہ آوورہوکرپودوںاورپھل کونقصان پہنچاتے ہیں۔ ٹماٹر کی اچھی پیداوارکیلئے ان کی بیماریوںاورکیڑوںکابروقت تدارک نہایت ضروری ہے۔ٹماٹر کاجھلساﺅنامی بیماری پاکستان کے تمام علاقوں میں پائی جاتی ہے اس بیماری کاحملہ پودے کی عمر کے دورانیہ میںکسی بھی مرحلہ پرہوسکتا ہے ایسے پودے جن کی جڑیں پنیری کی منتقلی کے وقت زخمی ہوجائیں جلد ا س بیماری کا شکارہوجاتے ہیں۔
بیمار ی کے شروع میںپتوں کی رگیں متاثرہوتی ہیں پتوں کے کنار ے پرپیلاہٹ ظاہرہوتی ہے اورپتے گرناشروع ہوجاتے ہیں۔ ٹماٹر کی فصل کوان بیماریوں کے حملہ سے بچانے کیلئے قوت مدافعت رکھنے والی اقسام کا شت کریں۔ جڑی بوٹیوں کی بر وقت تلفی پرخصوصی توجہ دیں متاثرہ پودے اورگلے سڑ ے پھل کو اکھاڑکرضائع کردیں۔