کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی‘ انڈیکس میں49پوائنٹس کا اضافہ

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی‘ انڈیکس میں49پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کوتیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 27000کی نفسیاتی حدپر مستحکم رہا تاہم سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 66کھرب روپے سے تجاوز کرگئی ۔ سرمایہ کاری مالیت میں33 ارب 28کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت4.41فیصدزائد جبکہ53.03فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاو¿سز ، دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل،سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27200کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا تاہم ملک میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس 27000کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا تاہم اتار چرھاو¿ کا سلسلہ سارا دن جار ی رہا مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس49.22پوائنٹس اضافے سے 27064.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر428کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 227کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ188کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ 13کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 33ارب28کروڑ 42لاکھ52ہزار755روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 66کھرب 15ارب 96کروڑ85لاکھ 41ہزار 345روپے ہوگئی ۔جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 39کروڑ 99لاکھ 31ہزار 950شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں 1کروڑ69لاکھ 20ہزار380شیئرز زائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاو¿ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص کے سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت412.71روپے اضافے سے 10745.68روپے ،رفحان میظ کے حصص کی قیمت 110.00روپے اضافے سے7875.00روپے پر بند ہوئی ۔نمایاں کمی وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت190.47روپے کمی سے 5000.01روپے جبکہ انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت52.08روپے کمی سے1197.92روپے پر بند ہوئی ۔جمعرات کو لافریج پاک کی سرگرمیاں 3کروڑ71لاکھ39ہزار500 شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت69 پیسے اضافے سے11.09روپے جبکہ فوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں 2 کروڑ9لاکھ 41ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 20پیسے اضافے سے16.37روپے پر بند ہوئی ۔جعمرات کو کے ایس ای 30انڈیکس 28.72پوائنٹس اضافے سے 19671.00پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 110.43پوائنٹس اضافے سے 44776.80جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس103.13پوائنٹس اضافے سے 20283.05پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مزید : کامرس