فیس بک نے دنیا بھر کے صارفین کیلئے اردو زبان بھی متعارف کرا دی

فیس بک نے دنیا بھر کے صارفین کیلئے اردو زبان بھی متعارف کرا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیٹ نیوز)فروری 2004کو شروع ہونے والی فیس بک کے اس وقت دنیا بھر میں نوے کروڑ دس لاکھ استعمال کرنے والے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کی اس مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب ساٹ کو ایک کروڑ سے زائد پاکستانی استعمال کرتے ہیں جو نہ صرف کمپیوٹر پر بلکہ موبائل فونز پر بھی فیس بک سے محظوظ ہوتے ہیں۔ فیس بک انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو اردو زبان میں استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی ہے اس سے پہلے فیس بک دنیا کی اکیاسی زبانوں میں اپنی سروس فراہم کر رہا ہے جس میں اب اردو بھی اپنی جگہ بنا چکی ہے۔ صارفین کو فیس بک پر اردو زبان کا انتخاب کرنے کیلئے اکاو¿نٹ سیٹنگ میں جانا ہو گا۔ بس ایک کلک کرتے ہی فیس بک انگلش سے اردو کا روپ دھار لے گی جسے دیکھ کر اردو جاننے والے شائقین کو خوشگوار حیرت کا احساس ہو گا۔ صارفین اردو سے واپس انگلش میں جانے کیلئے عمومی کھاتہ ترتیبات کاآپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -