حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں،نعیم میر

حکومت طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے میں سنجیدہ نہیں،نعیم میر



لاہور(وقائع نگار ) تحریک انصاف پنجاب کے تر جمان نعیم میرنے کہا ہے کہ حکو مت طالبان سے مذاکرات اور دہشت گردی کے خا تمے مےں سنجےدہ نہےںجس کے باعث بے گنا ہ افراد دہشت گر دو ں کی کارروائیو ں کا نشا نہ بن کر لقمہ اجل بن رہے ہیں حکمرانوںکو ڈنگ ٹپا ﺅ پا لےسی کی بجائے ملک اور قوم کے مفادات مےں فےصلے کر نا ہو نگے انھو ں نے کہا کہ (ن) لےگ پہلے بلدےاتی انتخابات کروانے مےں سنجےدہ رہی ہے اور نہ ہی اب بلدےاتی انتخابات کروانا چاہتی ہے دہشت گردی نے پو رے ملک کا امن تباہ کر دےا ہے مگر اس کے باوجو د حکمران خاموش تماشائی نظر آتے ہےں جب مذاکرات نہےں ہو نگے اس وقت تک دہشت گردی کا خاتمہ اور ملک مےں امن ممکن نہےں اور امن کے بغےر ملک کی ترقی وخوشحالی بھی اےک خواب رہے گی نعیم میر نے کہا کہ حکمرانوں کی ناکام پا لےسوں کی وجہ سے ملک مےں مہنگائی ‘بے روز گاری اور بجلی کی لوڈشےڈ نگ مےں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے جس سے جہاں کاروباری سر گر میاں مفلو ج الحا ل کا شکار ہو چکی ہیں وہیں 19کروڑ عوام کرب کی زند گی گزارنے پر مجبو ر ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1