حکومت کی نا اہلی کے باعث عوام کا مایو س ہونافطر ی ہے،یاسر گیلانی

حکومت کی نا اہلی کے باعث عوام کا مایو س ہونافطر ی ہے،یاسر گیلانی

لاہور(سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر اور پی پی 137 کے ٹکٹ ہولڈر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی اور مایوس کن کارکردگی نے عوام کے اندرمایوسی اور ناامیدی کے ساتھ ساتھ حکمرانوں کے خلافنفرت اور غصے میں بھی اضافہ کیا ہے اگر حکومتی ناکامیوں اور عوام دشمنی کا یہی حال رہا تو مسلم لیگ( ن) بھی پیپلز پارٹی کی طرح عوام کے اندر اپنا سیاسی وجود کھو بیٹھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شاہدرہ کی مرکزی کمیٹی کے ممبران ملک مصباح الحسنین، شاہد منظور، چوہدری عدیل نواز، میاں اقبال، چوہدری اسحاق، میاں مبشریعقوب، ڈاکٹر عامر گیلانی، سیف اللہ خان، عدنان سہیل، محمد ابو بکر، میاں مقصود احمد، ماسٹر رانا بلال، میاں اقبال حمید، عاصم ریاض اور عمر دراز سندھو کے ساتھ کارنر میٹنگ کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے آٹھ ماہ میں عوام کا بھرگس نکال دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1