مسلم لیگ دور کے منصوبے آج بھی عوام کو یاد ہیں،بلال شیرازی

مسلم لیگ دور کے منصوبے آج بھی عوام کو یاد ہیں،بلال شیرازی

 لاہور(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ( ق )کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے کامیاب دوروں سے کارکنوں میں نیا جوش و ولولہ پیدا ہوا ہے مسلم لیگی راہنماءمحمد بشارت راجہ ،چودھری ظہیرالدین خاں بالخصوص ممبر قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کامیاب تنظیمی ورکرز کنونشن پر مبارکباد کے مستحق ہیں، انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی اپنے شاندار عوامی خدمت کے منصوبوں اور قومی خدمت کے باعث آج بھی جنوبی پنجاب کے عوام کے دلوںمیں زندہ ہیں گزشتہ عام انتخابات کے نتائج دھاندلی کے ذریعے ہائی جیک کئے گئے ہیں اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ موجودہ حکمران برسراقتدار آنے کے ابتدائی چھ ماہ میں ہی مقبولیت کھوبیٹھے ہیں چونکہ انہیں اکثریتی عوام نے ووٹ دیئے ہی نہیں سید بلال شیرازی نے کہا کہ اس لیے یہ غیر مقبول حکمران بلدیاتی انتخابات کے ذکر سے ہی خوف کھاتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت سے تنگ عوام بلدیاتی الیکشن میں حکومتی امیدواروں کا حشر نشر کردینگے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1