بد عنوان مافیا ایٹمی پاکستان کو یرغمال نہیں بنا سکتا،سجاد چھینہ

بد عنوان مافیا ایٹمی پاکستان کو یرغمال نہیں بنا سکتا،سجاد چھینہ

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن )پنجاب کے رہنما سجاد حسین چھینہ نے کہا ہے کہ بدعنوان اور بے ایمان مافیا ایٹمی پاکستان کویرغمال نہیں بناسکتا پچھلے حکمرانوں نے اپنی بدعنوانی اورمن مانی کی بدولت دنیا بھرمیں شہرت پائی مگران کے سیاہ کرتوت پاکستان کیلئے جگ ہنسائی کاسبب بنے پیپلزپارٹی والے اپنے پیداکردہ قومی بحرانوں پررنجیدہ اورشرمندہ ہونے کی بجائے الٹا ان ایشوزپر سیاست چمکانے میں مصروف ہیں یہ اشتعال انگیزی درحقیقت چورمچائے شور کے زمرے میں آتی ہے اپنے ایک بیان میں سجاد حسین چھینہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے ادوارمیں پاکستان میں توانائی بحران اورمہنگائی کاطوفان آیایہ لوگ پوائنٹ سکورنگ کی بجائے قوم سے معذرت کریں ،تاہم خالی معافی مانگنے سے ان کے گناہوں کاکفارہ ادا نہیں ہوگاانہوں نے کہا کہ شہرقائدؒ میں کشت وخون کے واقعات صوبائی حکومت کی مجرمانہ مصلحت پسندی اورنااہلی کاشاخسانہ ہیںہماری حکومت کو مہنگائی ،بیروزگاری اوربدامنی ورثہ میں ملی اپوزیشن پارٹیاں دہشت گردی کے سدباب سمیت دوسرے اہم اور حساس قومی ایشوزپرسنجیدہ نہیں ہیںطالبان کے ساتھ مذاکرات کاانحصار ان کی آمادگی اور سنجیدگی پر ہے انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی داﺅپیچ کاوقت نہیں دہشت گردی کے سدباب کیلئے سیاسی قیادت کوایک پیج پرآناہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1