”شریعت محمدی انسانیت کے لئے امن محبت کا پیغام لے کر آئی“

”شریعت محمدی انسانیت کے لئے امن محبت کا پیغام لے کر آئی“

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)نبی کریم کی شریعت انسانیت کیلئے امن،محبت اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئی طاقت یا بندوق کے زور پر اپنی بات دوسروں پر مسلط کرنا شریعت مصطفی کا پیغام نہیں ہے آپ محسن انسانیت ہیں اور آپ کی زندگی مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے اگر ہم تمام شعبوں کو تعلیمات نبوی کے سانچے میں ڈھال لیں تو ہماری تمام مشکلات حل ہو جائیں گی محبت رسول کا تقاضا ہے کہ ہم نبی کریم کی تعلیمات پر عمل کریںان خیالات کااظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں دو روزہ سیرت النبی کانفرنس کے دوسرے روزاختتامی نشست کے دوران کیااس نشست کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن،ممتاز صحافی و چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر مجید نظامی نے کی جبکہ مہمان خصوصی سجادہ نشین آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں ولید احمد جواد شرقپوری تھے اس موقع پرتحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے چیئرمین کرنل(ر)جمشید احمد ترین،خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد،میجر جنرل(ر)راحت لطیف،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد، جسٹس(ر) منیر احمد مغل، پروفیسرڈاکٹرپروین خان، سمیحہ راحیل قاضی،قیوم نظامی،وسیم اے محمود،اساتذہ¿ کرام ،طلباوطالبات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کثیر تعداد میں موجود تھے سیرت النبی کانفرنس کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرزٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھاپروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبولﷺ اور قومی ترانہ سے ہواحافظ امجد علی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ حافظ مرغوب احمد ہمدانی اور غلام مرتضیٰ عاجز نے بارگاہ رسالت مآب میں ہدیہ¿ عقیدت پیش کیانشست کی نظامت کے فرائض نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید نے انجام دیے صاحبزادہ میاں ولید احمد شرقپوری نے کہا نبی کریم وجہ¿ تخلیق کائنات ہیں اور آپ کی ذات مبارکہ اللہ تعالیٰ کی معرفت اور پہچان کا ذریعہ ہے آپ کی آمد سے کائنات میں چھائے اندھیرے ختم ہو گئے اورجہالت کی تمام غلط رسوم و رواج کا خاتمہ ہو گیاآپ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے پیارے نبیﷺکے اخلاق عالیہ،کردار اور پیغام سب سے اعلیٰ و برتر ہے جسٹس(ر)نذیر احمد غازی نے کہا کائنات نے صحابہ کرامؓ جیسے عاشق رسول آج تک نہیں دیکھے یہ امت محمدیہ پر کتنی مہربانی ہے کہ نبی کریم پر درود پڑھنے والے پر اللہ تعالیٰ سلام بھیجتے ہیںآج بدقسمتی سے مسلمانوں کو دہشتگردسمجھا جا رہا ہےارشاد نبوی ہے مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1