حکومت بجلی کی قیمتوں میںاضافہ نہ کرے،خالد پرویز

حکومت بجلی کی قیمتوں میںاضافہ نہ کرے،خالد پرویز

لاہور(وقائع نگار )صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پروےز نے کہا ہے کہ حکومت آئے دن بجلی کی پیداوار بڑھانے کے نئے نئے منصوبوں کا اعلان کرتی ہے اور زمینی حقائق یہ ہیں کہ پیداوار تو نہیں رےٹس بڑھتے جا رہے ہیں اس وقت پاکستان میں بجلی کے رےٹس بھارت ، بنگلہ دےش ، سری لنکا سمےت کئی ایشےائی ممالک سے زےادہ ہیں اور حکومت یکم فروری سے ان رےٹس میں اضافے کا نےا ڈرون حملہ کرنے جارہی ہے خدارا حکمران اس سے باز رہیں اور دولت مند اور بااثر طبقے سے پورا ٹیکس وصول کرنے پر توجہ دیں اور ٹیکس کے شعبے میں ہونے والی اربوں کی کرپشن روکیں تو بجلی رےٹ بڑھا کر فوری رےو نیو حاصل کرنے کی ضرورت نہ رہے حکومت ےاد رکھے کہ بجلی ، پٹرول اور گےس کی مہنگائی پہلے بھی چھوٹے تاجروں اور عوام کے لئے عذاب سے کم نہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1