کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے خوش آئند ہیں،حنا پرویز
لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لےگ(ن) کی رہنماءو ممبر صوبائی اسمبلی حنا پروےز بٹ نے حکومت پنجاب کے کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کو خوش آئند قرار دےتے ہوئے کہا ہے کہ قو می اہمیت کے اس منصوبے سے تین سے پانچ برس کے دوران پنجاب میں کوئلے کے ذریعے نہ صرف 6000میگاواٹ بجلی پیداہوگی بلکہ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے ان منصوبوں میں8سے 10 ارب ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہو گی کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے سے بجلی کی قےمت بھی آدھی ہو جائے گی بدقسمتی سے گزشتہ کئی دہائےوں کی غلط منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے باعث پاکستان مےں کم پےداواری لاگت سے بجلی کا حصول ممکن نہےں بناےا جاسکاپانی سے بجلی حاصل کرنے کے حوالے سے بھی خاطر خواہ کام نہےں ہواصرف کاغذی کارروائےاں کی گئی ہےںانہوں نے کہا کہ کوئلے کے ذریعے بجلی کی پیداوار پر مبنی اس منصوبے کا مقصد پرائیویٹ شعبے کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کر کے اس شعبے کو حکومت کی ان کوششوں میں شامل کرنا ہے جووہ توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے لئے کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی ملک کو ترقی اور امن کا گہوارہ بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو تمام بحرانوں سے نجات ،مہنگائی کے خاتمہ اور ملکی خوشحالی کیلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے‘ عوام کو ریلیف دینا اور وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومتی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔