صنعتی ترقی کیلئے سستی اور مسلسل بجلی کی فراہمی لازمی جز ہے،ظہیربھٹہ

صنعتی ترقی کیلئے سستی اور مسلسل بجلی کی فراہمی لازمی جز ہے،ظہیربھٹہ

 لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاﺅن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر احمدبھٹہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے بڑے منصوبے شروع کرنے کو درست سمت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئلے سے 6ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے اور پنجاب حکومت کی جانب سے660میگا واٹ کے2پلانٹس لگانے سے پنجاب اندھیروں سے نجات پاجائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں خرم الیاس سینئر وائس چیئرمین ،عامر عطاءباری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاﺅن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ظہیراحمد بھٹہ نے کہا کہ نئی سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے سستی اور مسلسل بجلی کی فراہمی لازمی جز ہے ،لوڈشیڈنگ کے باعث انڈسٹریز بحران کا شکار ہے اور ان کی پیداواری صلاحیت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ،کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کی تعمیر سے صنعتی یونٹ پوری پیداواری صلاحیت سے کام کریں گے اس اقدام سے بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہوگا انہوں نے کہا کہ بجلی بحران کے خاتمہ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے اعلان کردہ بجلی گھروں کی تعمیرسے بجلی بحران پر قابو پاناممکن ہے انہوں نے کہا کہ انڈسٹریز کی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کیلئے وفاقی حکومت کے مراعاتی پیکیج اور بجلی بحران کے حل کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا

مزید : میٹروپولیٹن 1