حضورپاکﷺپوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں،میاں مقصود

حضورپاکﷺپوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں،میاں مقصود

لاہور (سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمدنے کہا ہے کہ نبی پا ک ﷺ کی دنیا میں آمد سے تاریکی اور جہالت کے اندھیرے روشنیوں میں تبد یل ہو گئے ،آپﷺ نہ صر ف مسلمانوں کے لیے بلکہ پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہیں اور آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کر نے میں ہی کامیا بی اور کامر انی کے راز پوشیدہ ہیںان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے دارارقم سکول حضر ت بلا ل کیمپس گرین پلیس ہا ل قائد اعظم انٹر چینج مو من پو رہ میں طلبہ اور طالبات کے مقابلہ حسن نعت سے اپنے صدارتی خطا ب کے دوران کیااس موقع پر ڈاکٹر عامر صدیقی ،چوہدری منظور ،محمدانور گوندل ،زبیر صدیقی اور چوہدری محمد افضل بھی موجو د تھے میاں مقصوداحمدنے کہا کہ نبی پاک ﷺ کو بچوں سے بھی بے انتہا محبت تھی ،آپ ﷺ اپنے نو اسوں حضر ت امام حسین ؓ اور حضر ت اما م حسن ؓ سے بھی بے پنا ہ محبت کر تے تھے یہا ں تک کہ بچوں کو سلام کر نے میںپہل فرما تے اور بچوں کے سر پر دست شفقت رکھتے تھے انہوں نے کہا کہ آج دنیا بے راہ روی، مادہ پرستی اور نفسا نفسی کی ایک ایسی دلدل میں پھنس چکی ہے کہ جہا ں سے اسے نکالنے کے لیے صر ف اور صرف ایک ہی راستہ مو جو د ہے اور وہ راستہ نبی پا ک ﷺ کی بتائی ہوئی تعلیمات پر عمل پیرا ہو نا ہے اسی طرح بھٹکے ہوئے مسافروں کو منزلیں اور روشنی ملے گی وگرنہ دوسری صورت میں تباہی اور بربادی کا منہ دیکھنا پڑھے گا میاں مقصود احمدنے کہا کہ انسانیت کی تاریخ گواہ ہے کہ جن جن قوموں نے اللہ کے بھیجے ہوئے نبی کی تعلیمات کو رد کیا تباہی اور بربادی ان کا مقدر بن گئی ،جس کی واضح مثال آج ہمیں حضر ت لو طؑ اور حضر ت نوحؑ کی قوموں کی تباہی کی صورت میں تاریخ کے صفات میں واضح طور پر ملتی ہیںانہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین اور اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق کر یں ۔                                                                      جاری کردہ  عبدالعزیزعابد، ندیم سرور 

مزید : میٹروپولیٹن 1