حکومت نے کسی فیصلے میں اپوزیشن و پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیںلیا،اشرفبھٹی

حکومت نے کسی فیصلے میں اپوزیشن و پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیںلیا،اشرفبھٹی

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے نوماہ کے اندراپنے کسی فیصلے میں اپوزیشن اورپارلیمنٹ کواعتماد میں نہیں لیا حکمران اپنے غلط اورجذباتی فیصلے ملک وقوم پرتھوپ رہے ہیں وزیراعظم میاں نوازشریف بیرونی دوروں کی بجائے بیچارے عوام کی محرومیاں دورکریںحکمران مزدوروں، غریبوں اورکسانوں سے جینے کاحق نہ چھینیں اوران کے نیم مردہ وجود پرمہنگائی کے کوڑے نہ ماریں مقروض پاکستان شریف خاندان کے شاہانہ طرزحکمرانی کامتحمل نہیںہوسکتا، وزیر اعظم نوازشریف غیرضروری اوربے مقصد بیرونی دوروں سے گریز کریں اپنے ایک بیان میں محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ موجودہ حکمران ملک اورمعیشت پربوجھ بنے ہوئے ہیں اسلام آباداورلاہورمیںحدسے زیادہ کرپشن اور من مانی جمہوریت کو ڈی ریل کرسکتی ہے وزیراعظم نوازشریف نے پرویزمشرف کوکٹہرے میں کھڑاکرنے کی بجائے خاموشی اختیار کرلی عوام ان اتحادیوں کے چنگل سے پاکستان کوبچانے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1