نڈال سے ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہوں:راجر فیڈرر

نڈال سے ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہوں:راجر فیڈرر

میلبورن(اے پی پی) شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سترہ مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ہم وطن سٹانسلاس کے مدمقابل ہونے کے بارے میں ابھی نہیں سوچ رہا تمام تر توجہ سیمی فائنل میچ پر مرکوز ہے، نڈال دنیا کے بہترین پلیئر ہیں ان کے خلاف مقابلہ آسان نہیں ہو گا۔ فیڈرر اس سے قبل چار مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹائٹلز جیت چکے ہیں اور انہوں نے مجموعی طور پر سترہ گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے نام کر رکھے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں فیڈرر نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ حریف کھلاڑیوں کے خلاف بھرپور کھیل پیش کروں تاہم یہ ضروری نہیں ہوتا کہ ہر میچ میں کامیابی آپ کو ملے، نڈال اس وقت عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود ہیں وہ بھرپور فارم میں نظر آ رہے ہیں اسلئے میں سیمی فائنل میں ان کے خلاف ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہوں۔ فائنل میچ ابھی دور ہے اسلئے اس بارے نہیں سوچا، تمام تر توجہ نڈال کو سیمی فائنل میں شکست دینے پر مرکوز ہے اور انہیں زیر کرنے کیلئے میں سرتوڑ کوشش کروں گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی