پی سی بی نے ذاکر خان کوڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ مقرر کر دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ذاکر خان کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ بنادیا ۔ سابق فاسٹ باﺅلر ذاکر خان پہلے بھی پی سی بی میں ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ انتخاب عالم کو ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ کی اضافی ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں ۔چوہدری ذکاءاشرف کے پی سی بی کے چیئرمین کے عہدہ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پی سی بی میں پہلی دفعہ مذکورہ تبادلے کئے گئے ہیں ۔