پی سی بی کی طرف سے سابق کوچ ڈیو واٹمور اور فیلڈنگ کوچ جیولین فاو¿نٹین کے اعزاز میںتقریب

پی سی بی کی طرف سے سابق کوچ ڈیو واٹمور اور فیلڈنگ کوچ جیولین فاو¿نٹین کے ...

لاہور(سپورٹس رپورٹر)چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ڈیو واٹمور اور فیلڈنگ کوچ جیولین فاو¿نٹین کے اعزاز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور اور فیلڈنگ کوچ جیولین فاو¿نٹین کے علاوہ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف،ڈیئریکٹر جنرل پی سی بی جاوید میانداد اور چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سبحان احمد ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان اور سابق چیف سلیکٹر الیاس احمد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈیو واٹمور اور جیولین فاو¿نٹین کو پی سی بی کی طرف سے یادگاری سووینئرز بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ڈیو واٹمور نے گذشتہ دو سال پاکستان کرکٹ کی خدمت کی ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی انہیں باعزت طریقے سے رخصت کررہا ہے اور آئندہ جب کبھی ان کی ضرورت پڑی تو ان کی خدمات حاصل کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی