سابق انگلش آل راﺅنڈر گراہم سٹیونسن انتقال کر گئے

سابق انگلش آل راﺅنڈر گراہم سٹیونسن انتقال کر گئے

 

 لندن (اے پی پی) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق آل راﺅنڈر گراہم سٹیونسن انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 58 برس تھی۔ گراہم ہارڈ ہٹنگ بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین باﺅلر تھے اور ان کا شمار انگلینڈ کے مایہ ناز آل راﺅنڈرز میں کیا جاتا تھا۔ انہوں نے دو ٹیسٹ اور چار ایک روزہ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 1980ءمیں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو ون ڈے میچ میں تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی اور اسی میچ میں انہوں نے 18 گیندوں کی مدد سے 28 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے یارکشائر کی طرف سے 177 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں انہوں نے 464 وکٹیں حاصل کیں اور 3856 رنز بھی بنائے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی