پنجا ب یوتھ فیسٹول: صحت مند بچوں کے مقابلوں میں سمیر نے اول پوزیشن حاصل کی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول میں تحصیل سطح پر ہونے والے مقابلوں میں صحت مند بچوں کے مابین مقابلے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفس فیروز پور روڈ میں ہوئے جن میں ر اوی ٹاﺅن اور گلبرگ ٹاﺅن کے بچوں نے حصہ لیا ۔ ججز کے نتائج کے مطابق گلبرگ ٹاﺅن سے تعلق رکھنے والے صحت مند بچوں کے مقابلوں میں سمیر نے اول ،راویل خان نے دوسری اور رانا آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
راوی ٹاون سے تعلق رکھنے والے مقابلوں میں حجاب نے پہلی ،حضر نے دوسری جبکہ ایان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔صحت مند بچہ مقابلوں کے مہمان خصوصی رانا نوید علی نے فاتح بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔