پنجاب یوتھ فیسٹیول کامیابی کی طرف گامزن ہے
ؑؑلاہور( افضل افتخار) پنجاب یوتھ فیسٹیول کامیابی کی طرف گامزن ہے فیسٹیول کے لئے کئے جانے والے اقدامات بہترین ہیں او ر کھلاڑیوں کو ملنے والی سہولیات بھی قابل تعریف ہیں اس فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد یقینی طور پر کھلاڑیوں کو منظر عام پر لیکر آنا ہے تاکہ ہر کھلاڑی اپنے اپنے کھیل میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکے اور ترقی کی منازل طے کرسکیں اس کا سہرا پنجاب حکومت کو جاتا ہے اور خاص طور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو جن کی خصوصی کاوشوں کی بدولت ہی فیسٹیول منعقد ہوا اور اس پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ماضی میں بھی اس کا کامیاب انعقاد کیا جاچکا ہے اور اس سے کھلاڑیوں کی ایک بہت بڑی تعداد مستفید ہوئی تھی اور اس کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی اس کے انعقاد کافیصلہ کیا گیا ہے فیسٹیول کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں لاکھوں کی تعداد میں کھلاڑی شریک ہورہے ہیں اور بڑے پیمانے پر منعقد ہونے والے کھیلوں میں یہ اپنی مثال آپ ہے اور جس نظم و ضبط کے ساتھ یہ جاری ہے اور اس کو چلایاجارہا ہے اس پر انتظامیہ بھی مبارکباد کی مستحق ہیں ۔