پنجا ب یوتھ فیسٹول:مزید 2ہزار رضاکاروں کی بھرتی

پنجا ب یوتھ فیسٹول:مزید 2ہزار رضاکاروں کی بھرتی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب یوتھ فیسٹیول کے لیے رضا کاروںکی بھرتی کے دوسرے روز دو ہزار مزید رضا کاروں نے خود کو پنجاب سپورٹس بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ کرا لیا ہے رجسٹریشن کی یہ مہم 10 فروری تک جاری رہے گی جس میں 70 ہزارسے زائد والنٹیئرز کو دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فیسٹیول کے لیے رجسٹرڈ کیا جائے گا ۔انچارج ایچ آر کلاسفیکیشن سیل انیلہ فیصل کے مطابق جس رفتار سے نوجوان اس رجسٹریشن کے لیے آرہے ہیں اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مہم کے پہلے دس روز مین ہی ٹارگٹ حاصل کرلیا جائے گا ا¿نہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کا کام روزانہ کی بنیاد پر صبح دس سے رات آٹھ بجے تک کیا جائے گا ۔پانچ سو ایمبیسڈر بھرتی کرنے کاہدف پہلے دو روز میں ہی حاصل کرلیا گیا ہے انچارج ایمبیسڈر ڈرائیو مہوش بتول کیفی کے مطابق منتخب کیے گئے ایمبیسڈرز کو اب تربیت دی جائے گی تاکہ وہ پنجاب یوتھ فےسٹےول کے دوران بہتر انداز سے کام کر سکیں رضا کاروں کی بھرتی کے لیے آئے نوجوان لڑکے اور لڑکیا سارا دن بڑی تعداد میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم آتے رہے اور فارم بھر کر خود کو رجسٹر کراتے رہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی