پنجاب یوتھ فیسٹول :فیملی ڈریس میکنگ کا مقابلہ رافیعہ نعیم اور ثناءاحسان نے جیت لیا

پنجاب یوتھ فیسٹول :فیملی ڈریس میکنگ کا مقابلہ رافیعہ نعیم اور ثناءاحسان نے ...

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور کے مختلف ٹاونز میں ہونے والافیملی ڈریس میکنگ کا مقابلہ رافیعہ نعیم اور ثناءاحسان نے مشترکہ طور پر جیت لیاجبکہ انفرادی کوکنگ کا مقابلہ طاہرہ نے جیتا۔ قصر بہبود ماڈل ٹاون میں ہونے والے مقابلوں میں خواتین کی بڑی تعداد شرکت کے لئے امڈ آئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی مسز فہمیدہ مشتاق سیکرٹری سوشل ویلفیئر پنجاب تھیں۔ یوتھ فیسٹےول کے سلسلہ میں ہونے والے ڈریس میکنگ مقابلے میں رافیعہ نعیم اور ثناءاحسان پہلے انعام کی حقدار قرار پائیں جبکہ نجمہ عمر نے دوسری اور عقیلہ ارشد تیسری پوزیشن حاصل کی۔انفرادی کوکنگ کے مقابلے میں بھی خواتین کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ججز کے فیصلے کے مطابق طاہرہ پہلے نمبر پر آئیںکنیزہ کلثوم نے دوسری اوررافعہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔فیملی کوکنگ مقابلے میں بھی دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے ۔نتائج کے مطابق زینب عارف اور صالحہ مشترکہ طور پرپہلے اقراءارشد دوسرے اور عائشہ تیسرے نمبر پر رہیں۔ اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہمان خصوصی رابعہ فاروق کا کہنا تھا کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کا موقع دینا وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وےژن کا حصہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹےول مقابلوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ خواتین ملک کی ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے سر انجام دے رہی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی