پنجاب یوتھ فیسٹیول نوجوان کھلاڑیوں کےلئے بہترین اور فائدہ مند ہے: مبین احمد کی ’پاکستان‘ سے گفتگو

پنجاب یوتھ فیسٹیول نوجوان کھلاڑیوں کےلئے بہترین اور فائدہ مند ہے: مبین احمد ...

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب یوتھ فیسٹیول نوجوان کھلاڑیوں کےلئے بہترین اور فائدہ مند ہے ان کےلئے یہ ایک پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے اور اس پلیٹ فارم پر وہ اپنی صلاحیتوں کو دکھا کر آگے بڑھ سکتے ہیں اور ن کے لئے آگے بڑھنے کا بہترین موقع بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار یوتھ فیسٹیول میں شریک کھلاڑی حصہ لینے والے مبین احمد نے پاکستا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول کے فوائد مستقبل میں نظر آئیں گے اور کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشریف کی خصوصی کاوشوں کی بدولت جس طرح اس کا کامیابی سے انعقاد کیا جارہا وہ قابل تعریف ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں جاری رہنا چاہئیے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی