بگ بیش لیگ،ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بگ بیش لیگ،ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

میلبورن(اے پی پی) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم نے برسبین ہیٹ کو 40 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ برسبین ہیٹ کی ٹیم 209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 169 رنز بنا سکی۔ لیوک پومر بیچ کی 60 رنز کی دلکش اننگز بھی اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ ہریکنز کی جانب سے بین ڈنک نے 87 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ شعیب ملک ایک وکٹ لے سکے۔ جمعرات کو میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں ہوبارٹ ہریکنز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 209 رنز بنائے، بین ڈنک نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 87 رنز کی اننگز کھیلی، شعیب ملک 14 رنز بنا سکے۔ کیمرون گینن نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں برسبین ہیٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔ لیوک پومر بیچ کی 60 رنز کی اننگز بھی ٹیم کی جیت کے کام نہ آئی۔ کیمرون بائس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی