انڈر19کرکٹ میچ: پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی

انڈر19کرکٹ میچ: پاکستان نے افغانستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم نے افغانستان کو دوسرے ون ڈے میں 17رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔ افغانستان کی ٹیم 238 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 221 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ سمیع اسلم نے 71 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستا ن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستانی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے، کپتان سمیع اسلم نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سعود شکیل نے 43 اور کامران غلام نے 26 رنز بنائے۔ عبداللہ عدیل، ضیاءالرحمان نے دو، دو ظاہر خان اور عثمان غنی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ افغانستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 45 ویں اوور کی پہلی گیند پر 221 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ حشمت اللہ نے 82 عثمان غنی نے 46اور ناصر نے 44 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی طرف سے ضیاءالحق،عرفان اللہ ،ظفر گوہر اور کرامت علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔