آرڈیننس خوبیوں اور خامیوں کا مجموعہ ہے،عوام

آرڈیننس خوبیوں اور خامیوں کا مجموعہ ہے،عوام

لاہور(انوسٹی گیشن سیل)تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس کی منظور ی خوبیوں اور خامیوں کا مجموعہ ہے۔آرڈیننس کی منظوری سے دہشتگردی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔عملدرآمد بھی ہونا چاہیے۔روز نامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میں شاہد عباس اور محمد وقار نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے اور ملک میں قیام امن کےلئے حکومتی پالیساں واضح ہونی شروع ہو گئی ہیں۔ملک میں بہتری کےلئے پالیسیاں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔نئی پالیسیاں لانے اور اقدامات اٹھانے سے قبل حکومت کو پوری قوم کو اعتماد میں لینا چاہیے۔محبوب علی اور محمد انور نے کہاکی تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس کی منظوری خوبیوں اور خامیوں کا مجموعہ ہے ۔شجاع علی اور تقویم خان نے کہا کہ آرڈیننس اچھا ہے جس سے ملک کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔

مزید : صفحہ آخر