آریننس کی منظور ی سے بے گناہوں کی شامت آئے گی،سےاستدان

آریننس کی منظور ی سے بے گناہوں کی شامت آئے گی،سےاستدان

لاہور( انوسٹی گیشن سیل)آرڈیننس پر آئینی اورقانونی ماہرین کی رائے اور پاررلیمنٹ میں غور و خوض کرنے کی ضرورت تھی۔دہشتگردی کے خاتمے کے ساتھ انسانی حقوق بھی ضروری ہیں۔تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس سے دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ان خیالات کا اظہار ملک کے سیاسی رہنماو¿ں نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔جماعت اسلامی کے رہنما فرید پراچہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے ساتھ انسانی حقوق بھی نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔چیک اینڈ بیلنس کے بغیر ایجنسیوں کو اختیار دینا درست نہیں ہے۔آریننس کی منظور ی سے دہشتگردی کا خاتمہ تو ہو گا یا نہیں بے گناہوں کی شامت ضرور آئے گی۔سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے کہا کہ آرڈیننس کی اہمیت کا اندازہ جلد ہو جائے گا۔مسلم لیگ(ن)کے رہنما میاں طارق محمود نے کہاکہ تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس ملکی مفاد میں ہے جس سے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔پیپلز پارٹی کی رہنما ناہید خان نے کہاکہ آرڈیننس کی منظوری سے ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے بلکہ سسٹم میں ٹرانسپریسی کی ضرورت ہے۔تحفظ پاکستان ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنا ہو گا۔تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر ڈار نے کہاکہ آرڈیننس کی منظوری میں تما م جماعتوں کی رائے لینی چاہیے تھی۔

مزید : صفحہ آخر