عوام مہنگائی لوڈ شیڈنگ اور بے رو زگار ی سے تنگ ہیں، بشارت راجہ

عوام مہنگائی لوڈ شیڈنگ اور بے رو زگار ی سے تنگ ہیں، بشارت راجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر ، سابق صوبائی وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ نے مسلم لیگ کی 16 اضلاع میں تنظیم سازی مکمل ہونے کے بعد صوبائی ونگز کے صدور اور عہدیداروں کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع کے عوام سوال کررہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس میٹروبس کو 30 ارب کی سبسڈی دینے کے لیے پیسے ہیں تو عوام کو سستا آٹا ، سستی روٹی دینے کے لیے فنڈز کیوں نہیں ؟انہوں نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے کے نئے اعلانات ہوائی قلعے تعمیر کرنے کا تسلسل ہیں ، انہوں نے 16 اضلاع کی تنظیمیں مکمل ہونے اور کامیاب ورکرز کنونشن پر اطمینان کا اظہار کیا اورباقی اضلاع کے تنظیمی دوروں کے شیڈول کے حوالے سے غور وخوض کیا ، انہوںنے کہا کہ عوام آج چودھری پرویز الہٰی کے دورحکومت اور موجودہ دورحکومت کا موازنہ کررہے ہیں ، عوام مہنگائی لوڈ شیڈنگ ، بے رو زگاری اور لاقانونیت کی وجہ سے انتہائی تنگ ہیں اور چودھری پرویز الہٰی کے دورحکومت کو ایک مثالی دور قراردے رہے ہیں ،تنظیمی جائزہ اجلاس میں راولپنڈی، سرگودھا ، بھکر ، خوشاب ، میانوالی ، رحیم یار خان ، لودھراں ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، سیالکوٹ ، ننکانہ ، اوکاڑہ ، پاکپتن ، خانیوال ، بہاولپور میں تنظیم سازی مکمل ہونے کے بعد پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ورکرز کنونشن میں کارکنوں کے جوش جذبہ اور مسلم لیگ کے ساتھ والہانہ وابستگی کو سراہا ، انہوں نے کہا کہ ان دوروں کے دوران اضلاع میں مسلم لیگی کارکنوں ، تاجروں ، وکلاء، صحافیوں ، علمائے کرام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں او ر تنظیموں سے حاصل ہونے والی تجاویز پر عمل کیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا سب سے بڑا شکار کسان ہیں اور چودھری پرویز الہٰی کے کسان دوست اقدامات کے باعث کسان انہیں یاد کررہے ہیں ۔
بشارت راجہ

مزید :

صفحہ آخر -