56 نائب قاصدوں کا مستقل نہ کیے جانے پر عدالت سے رجوع کا فیصلہ

56 نائب قاصدوں کا مستقل نہ کیے جانے پر عدالت سے رجوع کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(انوسٹی گیشن سیل)پنجاب حکومت کی طرف سے نائب قاصدوں کو ریگولر کرنے میں امتیازی رویہ اپنایا گیا۔2009میں بھرتی ہونے والوں کی بجائے 2011اور 2012میں بھرتی ہونے والوں کو ریگولر کر دیا گیا۔مستقل نہ ہونے والے 56 نائب قاصد تحفظات کا شکار ،عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔یکم مارچ 2013کو وزیر اعلیٰ نے 270نائب قاصدوں کو ریگولر کرنے کی سمری منظور ہوئی تھی۔جس کے بعد حکومت نے سکرٹنی کمیٹی بنائی تھی جس کے بعد گزشتہ روزحکومت نے 216نائب قاصدوں کو ریگولر کرنے کے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا جس سے مستقلی کے منتظر56نائب قاصد مایوسی کا شکار ہو گئے اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے امتیازی سلوک کیا ہے ۔2009میں بھرتی ہونے والے ملازمین 2011اور 2012والوں سے قبل مستقل ہونے کا حق رکھتے ہیں۔ایس اینڈ جی اے ڈی کے 56مایوس نائب قاصدین نے حکومت کو فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی ہے ورنہ اپنے حق کےلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 نائب قاصد

مزید :

صفحہ آخر -